بیرونی مداخلت قبول نہیں،عمران خان پرغلط کیسزبندکیےجائیں، علی محمدخان

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی علی محمد خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان پر غلط کیسز کا سلسلہ بند ہونا جاہئے۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ کہا ہے کہ یہ ملک بھی میرا ہے اور یہ فوج بھی میری ہے۔
علی محمد خان نے حکومت وقت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اپنی کارکردگی بہتر کریں۔
انہوں نے یاد دلایا کہ بانی پی ٹی آئی شروع سے یہی کہتے آ رہے ہیں کہ سیاست میں اسٹیبلشمنٹ کا رول نہیں ہونا چاہیے۔ بانی پی ٹی آئی ایک محب وطن لیڈر کی طرح ڈیموکریسی ،آئین اور اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
ممبر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ ہم کسی بھی بیرونی مداخلت کو قبول نہیں کرتے۔
رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم کے دور میں ایک بھی ڈرون حملہ نہیں ہوا، اس دورا میں فیصلے امپورٹڈ نہیں ہوا کرتے تھے، عمران خان پر غلط کیسز بند کیے جائیں۔
علی محمد خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عدت، القادر ٹرسٹ اور سائفر کیس سے جلد نکلیں گے۔
انہوں نے مزید کہا بانی پی ٹی آئی کے اکاؤنٹ سے کوئی ٹویٹ نہیں ہوئی، اگر ہوتی تو ان کے علم میں ضرور لائی جاتی۔

مزید پڑھیں:  غیرقانونی اجتماع کی اجازت نہیں دی جائیگی:اسلام آباد ہائیکورٹ