شدید ترین گرمی

بھارت میں شدید ترین گرمی سے 19افراد ہلاک

ویب ڈیسک: بھارتی دارالحکومت اور ریاستوں جھارکھنڈ، بہار اور اوڈیشہ میں شدید ترین گرمی اور ہیٹ اسٹروک کے باعث 19افراد ہلاک ہو گئے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دارالحکومت نئی دہلی میں گزشتہ روز 52.9 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا جو ملکی تاریخ کا گرم ترین دن تھا جس سے معمولات زندگی درہم برہم ہوکر رہ گئے ۔
مہاراشٹر کے علاوہ مشرقی ریاستوں بہار، جھار کھنڈ اور اوڈیشہ میں بھی گرمی نے ڈیرے ڈال دیئے ہیں جہاں ہیٹ اسٹروک سے بالترتیب 5، 3اور 10افراد ہلاک ہو گئے جب کہ متعدد افراد کی حالت غیر ہوگئی۔
اسی طرح بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں شدید گرمی کے باعث ایک شخص کی اسپتال میں موت واقع ہوگئی۔ موت کی وجہ ڈی ہائیڈریشن بتائی گئی۔
بھارت کی مشرقی ریاستوں میں موجودہ گرمی کی لہر دو دن تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے درجہ حرارت 4.5 ڈگری سینٹی گریڈ ہونے پر ہیٹ ویو کا اعلان کیا ہے۔
نئی دہلی میں درجہ حرارت پرندوں اور جنگلی بندروں کے بیہوش یا بیمار ہونے کا سبب بن رہا ہے، شہر کا چڑیا گھر اپنے 1,200 مکینوں کو راحت پہنچانے کے لیے تالابوں اور چھڑکا پر انحصار کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو پی ٹی آئی خود ڈھونڈ رہی ہے، گورنر فیصل کنڈی