2دہشتگردگرفتار

گوادر میں مزدوروں کے قتل میں ملوث 2دہشتگردگرفتار

ویب ڈیسک: گوادر میں کہ گزشتہ دنوںمزدوروں کے قتل میں ملوث کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی کے 2دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
کوئٹہ میں وزیرداخلہ بلوچستان ضیا لانگو کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کا کہنا تھاکہ گرفتاردونوں دہشت گردگوادر سے گرفتار ہوئے جن کا تعلق کالعدم بی ایل اے سے ہے
ضیا لانگو کا کہنا تھاکہ معصوم شہری دہشت گردوں کا نشانہ بن رہے ہیں، دہشت گردی کی وجہ سے ہزاروں جانوں کانقصان ہوچکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کامقصد ملک میں امن وامان کی صورتحال کو خراب کرنا ہے، ہم اپنے لوگوں کو مزید قتل ہوتے نہیں دیکھ سکتے، دہشت گردوں کو ہمارے حقوق سے کوئی سروکار نہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ جو بلوچستان کے حقوق کی بات کرے گا ہم ان کیلئے دو قدم آگے جائیں گے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں گوادر کے علاقے سربندر میں کوارٹر میں سوئے ہوئے7 افراد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا جبکہ ایک مزدور زخمی ہوا تھا۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس 5 گھنتے تاخیر سے شروع، وزیراعلیٰ غیر حاضر ڈکلیئر