پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ

وزیراعظم کاپاکستان پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کوبند کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: وزیراعظم میاں شہباز شریف نے پاکستان پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کوبند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم آفس کی جانب سے اس سلسلے میں سیکرٹری ہاؤسنگ کو جامع پلان ایک ہفتے میں پیش کرنے کی ہدایت کردی گئی ۔
سیکرٹری ہاؤسنگ اور وزیر ہاؤسنگ کو فیصلے سے متعلق باقاعدہ مراسلہ بھی جاری کردیا گیا۔
مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری ہاؤسنگ اور وزیر ہاؤسنگ مل کر پلان مرتب کریں۔
مراسلہ وزیراعظم آفس کی ایڈیشنل سیکرٹری سارہ اسلم نے ارسال کیا۔

مزید پڑھیں:  بشام، شاہراہ قراقرم پر کوسٹر گاڑی کو حادثہ، 4 افراد زخمی