انڈر 23گیمز

خیبرپختونخوا انڈر 23گیمز :خواتین مقابلوں میں پشاور ریجن کی برتری

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا انڈر 23گیمز کے خواتین مقابلوں میں پشاور ریجن نے برتری حاصل کرلی ۔
عبدلوالی خان سپورٹس کمپلیکس چارسدہ میں کھیلے گئے بیڈمنٹن کے فائنل میں پشاور نے ہزارہ ریجن کو 0-3 سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرلی ۔
خواتین والی بال کا فائنل ہزارہ اور مردان ریجن کے مابین کھیلا گیا جس میں ہزارہ نے 0-3 سے برتری حاصل کرلی۔
اسی طرح ٹیبل ٹینس کے ایونٹ کے فائنل میچ میں پشاور کے کھلاڑیوں نے مردان کو 0-3 سے شکست دے دی۔
ہاکی کا فائنل میچ پشاور ریجن اور مردان کے مابین کھیلا گیا جس میں مردان ریجن کی ٹیم 0-2 سے کامیابی حاصل کرلی تاہم سکوائش کے فائنل میں پشاور نے ہزارہ کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرلی۔
اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ کے مشیر برائے کھیل و امور نوجوانان سید فخر جہان نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں میڈلز اور کیش انعامات تقسیم کئے ۔
ونر کو ایک لاکھ جبکہ رنر اپ ٹیم کو پچاس ہزار روپے کیش انعامات دیئے گئے ۔
اس موقع پر مشیر کھیل سید فخر جہاں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کو کھیلوں کا حب بنا رہے ہیں، اس سے پہلے انٹرمدارس گیمز ہوئیں اب انڈر 23گیمز کا سلسلہ جاری ہے۔
اگلے ماہ بین الصوبائی کھیلوں کی میزبانی کر رہے ہیں، بین الصوبائی گیمز میں تمام صوبوں کی ٹیمیں مختلف کھیلوں میں حصہ لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کوشش ہے دیگر اضلاع میں بھی کھیلوں کی سہولیات فراہم کی جائیں۔

مزید پڑھیں:  مقبوضہ کشمیر انتخابات میں بی جے پی کو شرمناک شکست