آگ بھڑک اٹھی

خانپور کے پہاڑوں پر آگ بھڑک اٹھی ،ریسکیو ٹیموں کو مشکلات

ویب ڈیسک: ہری پور میں خانپور کے پہاڑوں پر آگ بھڑک اٹھی ،ریسکیو 1122ہری پور کی فائر فائٹر ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔
ذرائع کے مطابق آگ خانپور کے اکثر مقامات پر بلین ٹری سونامی پراجیکٹ کے تحت لگائے گئے مقامات پر لگی ہوئی ہے ۔
ترجمان ریسکیو 1122ہری پورکے مطابق دشوار گزار پہاڑی راستوں اور گھنی جھاڑیاں ہونے کے باعث آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا ہے ۔
ریسکیو ٹیموں کی صابرہ گرم تھون کے پہاڑوں پر کاروائیاں جاری ہیں،دور افتادہ علاقوں ، ہلی ، جنڈی اور ٹیال شریف کے پہاڑوں پر آگ بدستور لگی ہوئی ہے ۔
محکمہ جنگلات کی ٹیمیں بھی آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں ۔

مزید پڑھیں:  صحافتی ذمہ داری نبھاتے ہوئے مشرق ٹی وی کے اللہ نور وزیر پر پولیس کاتشدد