ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل کرنے میں ایف بی آر کو ناکامی کا سامنا

ویب ڈیسک: رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ کے دوران ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل کرنے میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ کے دوران ایف بی آر نے 8 ہزار 125 ارب روپے کے محصولات اکٹھے کیے جو مقررہ 8 ہزار 159 ارب روپے سے 34 ارب روپے کم ہیں۔
دوسری جانب ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں مجموعی محصولات جمع کرنے میں 31 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
اس حوالے سے جاری رپورٹ میں ایف بی آر کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے کہ مئی 2023 کے مقابلہ میں مئی 2024 کے دوران 33 فیصد کا غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلی کی بازیابی، پشاور ہائی کورٹ چھٹی کے دن کھل گیا