ڈونلڈ ٹرمپ نے فیصلہ مسترد اور اپنی توہین قرار دیدیا

ویب ڈیسک: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جیوری کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے اسے اپنی توہین قرار دیدیا۔
انہوں نے کہا کہ بائیڈن کا امریکا فاشسٹ ریاست بن چکا ہے۔ مجھ پر یہ مقدمہ دھاندلی ہے، میں بے قصور ہوں۔
یاد رہے کہ اس موقع پر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نے جیوری کے فیصلے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے امریکی پرچم الٹا لہرا دیا۔

مزید پڑھیں:  سرکاری محکموں سے اراضی اور عمارتوں سے متعلق تفصیلات طلب