مہنگائی کےمارےعوام کوجھٹکا،بجلی یونٹ مزید 3 روپے 25 پیسے مہنگا

ویب ڈیسک: مہنگائی کے مارے عوام پر حکام کی جانب سے بجلی گرانے کا سلسلہ تواتر کے ساتھ جاری ہے۔ حالیہ اضافے کے باوجود بجلی یونٹ مزید 3 روپے 25 پیسے مہنگا کر دیا گیا۔
اس حالیہ اضافے سے صارفین پر 46 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔
نیپرا ذرائع کے مطابق بجلی کا یونٹ 3 روپے 25 پیسے مہنگا کر دیا گیا ہے۔ اس کے بعد نیپرا نے بجلی یونٹ مزید مہنگا ہونے کا فیصلہ وفاق کو بھجوا دیا۔
نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سہ ماہی ایڈجسمنٹ کی مد میں کیا گیا۔ حالیہ اضافے کا اطلاق جون جولائی اور اگست کے لئے ہو گا۔
یاد رہے کہ ان تین مہینوں میں ہی شدید گرمی پڑتی ہے لیکن حکام نے عوامی مسائل نظر انداز کر کے آئی ایم ایف کا ڈومور مطالبہ پورا کر دیا۔

مزید پڑھیں:  شمالی وزیرستان میں جھڑپ: لیفٹیننٹ کرنل سمیت6جوان شہید ،6دہشت گرد ہلاک