وفاق کے نمائندے کی حیثیت سے صوبےکامقدمہ لڑنامیری ذمہ داری ہے

ویب ڈیسک: گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وفاق کے نمائندے کی حیثیت سے صوبے کا مقدمہ لڑنا میری ذمہ داری ہے۔
مزار اقبال پر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کو ترقی یافتہ صوبہ بنائیں گے اور اس کیلئے ہمیں مل کر کام کرنا ہوگا۔
گورنرخیبرپختونخوا نے مزید کہا کہ وفاق کے نمائندے کی حیثیت سے صوبے کا مقدمہ لڑنا میری ذمہ داری ہے۔
انہوں نے ایک بار پھر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ نے ایس آئی ایف سی اجلاس میں دلائل کے ساتھ بات کی جو مسائل حل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مسائل کا حل بیان بازی سے نہیں بلکہ اسی طرح دلائل اور بیٹھ کر بات چیت سے نکلتا ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلی گمشدگی کیخلاف پشاور میں احتجاج، مقامی ورکرز سڑکوں پر نکل آئے

ان کاکہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کے پی کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ وہ متعلقہ فورم پر گئے، مستقبل میں بھی ایسا رویہ رہا تو وفاق کیساتھ مسائل حل ہوں گے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ لفظی جنگ کے بعد جب مجھے احساس ہوا تو میں نے اپنے الفاظ واپس لے لیے۔
گورنرخیبرپختونخوا نے کہا کہ وفاق کے نمائندے کی حیثیت سے صوبے کے مسائل حل کرنا میری ذمہ داری ہے۔

مزید پڑھیں:  جعلی حکومت جے شنکرکے حوالے سے بے بنیاد پروپیگنڈا کررہی ہے ، بیرسٹرسیف