ایڈووکیٹ جنرل کی مخصوص نشستوں سے متعلق بینچ پر اعتراض کی خبروں کی تردید

ویب ڈیسک: ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا کی جانب سے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق بنے بینچ میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی شمولیت پر اعتراض کی خبروں کی تردید کر دی گئی۔
ذرائع کے مطابق مخصوص نشستوں سے متعلق بینچ میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی شمولیت پر اعتراض کے حوالے سے گزشتہ روز ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا کے آفس میں اجلاس ہوا جس میں خیبر پختونخواحکومت کی جانب سے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے =حوالے سے بننے والے بینچ میں‌چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی شمولیت پر اعتراض اٹھایا گیا۔
ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا شاہ فیصل اتمان خیل نے کہا کہ بینچ پر اعتراضات سے متعلق صوبائی حکومت نے کوئی ہدایات نہیں دیں، بطور ایڈووکیٹ جنرل تمام ججزپر اعتماد ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چیف جسٹس کی بینچ میں شمولیت پر اعتراض سے متعلق ایڈووکیٹ جنرل آفس میں اجلاس بھی نہیں ہوا۔ یہ تمام خبریں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں وزیراعلیٰ کو خط لکھنےکی خبر بھی بے بنیاد ہے ہے۔

مزید پڑھیں:  لوئر کوہستان میں گاڑی گہری کھائی میں جاگری، 3 افراد جاں بحق