پاکستان میں چینی شہریوں پر حملے سے کوئی تعلق نہیں، ذبیح اللہ مجاہد

ویب ڈیسک: بشام حملے سے متعلق افغانستان نے ایک بار پھر بیان تبدیل کر دیا۔ پاکستان سے تحقیقات میں تعاون کرنے کی بجائے افغان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ پاکسان میں چینی شہریوں پر ہونے والے حملے سے ہمارا کوئی تعلق نہیں۔
افغانستان نے بشام حملے پر پاکستانی تحقیقات کے نتائج کو مسترد کر دیا ہے جس میں پاکستان نے چینی شہریوں پر حملے کے ذمہ دار افغانستان میں موجودعسکریت پسندوں کو قرار دیا تھا۔
طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ ان کے ملک کا 26 مارچ کو پاکستان میں چینی شہریوں پر ہونے والے حملے سے کوئی تعلق نہیں۔ یہ پاکستان کا اندرونی مسئلہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے شائع رپورٹ افغانستان اور چین کے درمیان اعتماد کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے جبکہ چین افغان تعلقات مسلسل بہتری ک ی جانب گامزن ہیں۔
افغان ترجمان کا کہنا تھا کہ طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد بیجنگ کابل میں نیا سفیر مقرر کرنے اور طالبان سفیر کو قبول کرنے والا پہلا ملک تھا۔

مزید پڑھیں:  ڈی چوک احتجاج، مظاہرین کے تشدد سے زخمی پولیس اہلکار چل بسا