پشاور، گیس چوروں کیخلاف کریک ڈاون، 8 ہزار سے زائد غیر قانونی کنکشنز منقطع

ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت پشاور میں سوئی نادرن گیس کی جانب سے گیس چوروں کے خلاف کریک ڈاون کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے جاری دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ ایف آئی اے، پولیس اور سوئی گیس اہلکاروں پر مشتمل مشترکہ ٹیمیں کاروائیوں میں حصہ لے رہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق پشاور اور کرک ریجنز کے 10 اضلاع میں گیس چوروں کے خلاف کاروائیاں کی گئیں۔ اس دوران ان اضلاع میں 8 ہزار سے زائد ڈائریکٹ کنکشنز منقطع کیے گئے۔
گیس چوروں کیخلاف جاری کریک ڈاون میں پشاور اور کرک کے 10 اضلاع میں 15 کروڑ روپے سے زیادہ کی گیس چوری کی جا رہی تھی۔ اس لئے گیس چوروں پر 2500 سے زیادہ مقدمات درج کیے گئے۔
جی ایم ایس این جی پی ایل نے کہا ہے کہ شہری قومی فریضہ سمجھتے ہوئے گیس چوری کی اطلاع ہیلپ لائن 1199 پر دیں۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی گرفتاری کی متضاد اطلاعات،سرکاری ذرائع کی تردید