دکاندار قتل

شبقدر بازار میں فائرنگ سے نوجوان دکاندار قتل

ویب ڈیسک:شبقدر بازار نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان دکاندار قتل ہو گیا ۔
واقعہ شبقدربازار ٹی ایم اے کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 22سالہ دکاندار ذیشان کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ٹی ایچ کیو شقدر منتقل کردیا گیا ۔
مقتول کے ورثاء کی جانب سے قتل کی دعویداری کسی پر نہیں کی گئی ۔
پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ دج کرکے تفتیش شروع کردی ۔

مزید پڑھیں:  امریکی فوج کی یمن میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری