جماعت اسلامی آج دھرنا

ملاکنڈ میں ٹیکس کے نفاذ کیخلاف جماعت اسلامی آج دھرنا دے گی

ویب ڈیسک: ملاکنڈ میں ٹیکس کے نفاذ کے خلاف جماعت اسلامی آج سوات موٹر وے پر دھرنا دے گی ۔
اس حوالے سے جماعت اسلامی کے ضلعی امیر شہاب حسین کا کہنا تھا کہ آج سہہ پہر 4بجے چکدرہ انٹر چینج کو بلاک کرکے دھرنا دیا جائے گا ۔
انہوں نے کہا کہ دھرنے میں ٹریڈیونین اوردیگرسیاسی قائدین بھی شریک ہونگے۔
ضلعی امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ مالاکنڈ میں کسٹم ایکٹ اورٹیکس کسی صورت قبول نہیں ۔
دھرنے میں ڈویژن بھرسے لوگ اورجماعت کے مرکزی وصوبائی قائدین شرکت کرینگے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی گرفتاری کی متضاد اطلاعات،سرکاری ذرائع کی تردید