مالاکنڈ یونیورسٹی

ٹریفک حادثے میں طالب علم کی موت ،مالاکنڈ یونیورسٹی3دن کیلئے بند

ویب ڈیسک: مالاکنڈ یونیورسٹی کے طالب علم کے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے کے بعد حالات کشیدہ،یونیورسٹی کو 3دن کے لئے بند کردیا گیا ۔
اسسٹنٹ رجسٹرار اکیڈیمکس نے وائس چانسلر کی منظوری کے بعد یورسٹی کی بندش کا اعلامیہ جاری کردیا ۔
جاری اعلامیہ کے مطابق کے مطابق ملاکنڈ یونیورسٹی،ویمن سب کیمپس بٹ خیلہ، ملحقہ سکول و کالجز 3سے 5جون تک بند رہیں گے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی میں جاری امتحانات کو ری شیڈول کرکے بعد میں لئے جائیں گے ۔

مزید پڑھیں:  امریکی فوج کی یمن میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری