فیصل واوڈا

پی ٹی آئی نے خود اپنے پاؤں پر کلہاڑا مارا ہے ،فیصل واوڈا

ویب ڈیسک: سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ حمود الرحمن کمیشن رپورٹ کے معاملے پر پی ٹی آئی نے خود اپنے پاؤں پر کلہاڑا مار لیا ہے۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو مخصوص نشستیں نہیں مل سکتیں اس کے علاوہ پاکستان میں ہر چیز ہو سکتی ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان تحریک انصاف بین ہوتی نظر آرہی ہے ۔
ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں پر پابندی کا حامی نہیں ہوں لیکن جو پاکستان مخالفت میں ہوں ان پر ضرور پابندی لگنی چاہیے۔

مزید پڑھیں:  امریکی فوج کی یمن میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری