پاکستان کے نئے اقدامات کو سپورٹ کیا جا سکتا ہے، آئی ایم ایف

ویب ڈیسک: بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی ترجمان جولی کوزیک کا کہنا ہے کہ پاکستان کے نئے اقدامات کو سپورٹ کیا جا سکتا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ہونیوالے سٹاف لیول معاہدے تک پہنچنے کیلئے خاطر خواہ پیشرفت دیکھی جا رہی ہے جس کے اشارے خود آئی ایم ایف کی جانب سے بھی دیئے جا رہے ہیں۔
آئی ایم ایف ترجمان جولی کوزیک کی جانب سے ہوم گرون پروگرام پر پاکستان کے نئے اقدامات کو سپورٹ کرنے کا اشارہ دیا گیا ہے۔
جولی کوزیک کے مطابق پاکستان کے ساتھ سٹاف لیول معاہدے تک پہنچنے کیلئے خاطر خواہ پیشرفت ہوئی ہے اور یہ سلسلہ اب بھی ورچوئلی انداز میں جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  صوابی: موسیقی پرگرام کے دوران فائرنگ،2افراد جاںبحق