خام تیل اور گیس کی قیمتیں دوبارہ بڑھنے لگیں

ویب ڈیسک: بین الاقوامی منڈیوں میں چند دن کمی کے بعد خام تیل کے ساتھ ساتھ گیس کی قیمتیں بڑھنے لگی ہیں۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل 2 فیصد اضافے سے80 ڈالر فی بیرل کی سطح پر موجود ہے۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں گیس قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اب کی بار گیس کی قیمتوں میں اندازے کے مطابق 2 فیصد اضافے کے بعد گیس کی قیمت 2 ڈالر 80 سینٹس ایم ایم بی ٹی یو کی سطح پر پہنچ چکی ہے۔

مزید پڑھیں:  بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر پی ٹی آئی کے احتجاج میں مدعو