وفاقی بجٹ 12 جون کو پیش ہوگا، حکومت و اپوزیشن میں معاملات طے

ویب ڈیسک: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان 12 جون کو وفاقی بجٹ پیش کرنے کےحوالے سے معاملات طے پا گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیرصدارت پارلیمانی نمائندوں کا اجلاس ہوا جس میں ڈپٹی سپیکر سید غلام مصطفی شاہ سمیت وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور دیگر ممبران نے شرکت کی۔
اجلاس میں وفاقی بجٹ 12 جون کو پیش کرنے اور 28 جون کو منظوری کے حوالے سے تمام معاملات پر اتفاق پایا گیا۔
اجلاس میں بجٹ کے متوقع شیڈول کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر کے خطاب پر پیش کردہ شکریہ کی تحریک پر بحث 7 جون کو جاری رکھنے پر اتفاق ہوا۔

مزید پڑھیں:  عراق سے اسرائیلی فوجی اڈے پر ڈرون حملہ،2فوجی ہلاک،24زخمی