شاہ ولی قتال کے کٹے درخت نے پشاور کی تاریخ کے اوراق پلٹ دیئے

(ویب ڈیسک) پشاور کا شمار برصغیر کے قدیم ترین شہروں میں ہوتا ہے۔ آج بھی پشاور وسط و جنوبی ایشیا کی اہم اور قدیم ترین گزرگاہوں پر موجود ہے۔
گزشتہ روز پشاور کے قدیمی قصہ خوانی بازار کے قریب شاہ ولی قتال میں 500 سال قدیمی اور تاریخی درخت کاٹ دیا گیا۔
یہ 15فٹ لمبا اور 5 فٹ چوڑا درخت اپنے سینے میں صدیوں پرانے پشاور کی تاریخ سموئَے ہوئے تھا۔
اس درخت کی کٹائی نے نئِی بحث چھیڑ دی، ایسے میں کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ یہ بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے گھر کے قریب ہے تو کچھ لوگ اسے غلط قرار دے رہے ہیں۔

ان خبروں سے پشاور کی تاریخ مسخ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کیونکہ پشاور وسطی، جنوبی اور مغربی ایشیا کے قدیم ترین شہروں میں سے ایک ہونے کی وجہ سے مقبول ترین شہر ہے۔
پشاور صدیوں سے افغانستان، جنوبی ایشیا، وسط ایشیا اور مشرق وسطی کے درمیان ایک مرکز کی حیثیت سے قائم چلا آ رہا ہے۔
پشاور بہلول لودھی کے زیرِسایہ لودھی سلطنت میں رہنے کے بعد 1540 میں مغل سلطنت کا حصہ بنا۔ اس کے ساتھ ہی اس شہر نے شیر شاہ سوری کا دور بھِی دیکھا۔
18 ویں صدی میں پشاور درانیوں کے قبضے میں چلا گیا۔ اس کے بعد برطانوی راج میں پشاور نے خوب ترقی کی۔
اس شہر پشاور میں جہاں 1670 میں تعمیر مسجد مہابت خان ہے تو وہیں 1890 میں بنی چوک یارگار بھی موجود ہے۔
اس کے باوجود اس قدیم ترین شہر کی تاریخ کو آج کل کچھ نجی ذرائع ابلاغ میں غیر ملکی اداکاروں سے جوڑا کو ثابت کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ شاید لوگ پشاور کو جانتے نہیں، اداکار کی اہمیت کی وجہ سے لوگ جان جائیں گے۔

پشاور کی اپنی ایک تاریخ ہے جس کی بدولت اسے برصغیر میں اہم مقام حاصل کو ملک کے کسی بھِی دوسرے شہر سے کم نہیں۔ اس کو غیر ملکی اداکاروں سے جوڑنا قطعی درست نہیں۔

مزید پڑھیں:  عمران خان کی بہنوں کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ