چارسدہ میں پیشہ ور گداگروں اور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن، درجنوں گرفتار

ویب ڈیسک: ضلع چارسدہ میں پیشہ ور گداگروں اور خانہ بدوش بھکاریوں کے خلاف محکمہ سوشل ویلفیئر کے چائلڈ پروٹیکشن اور ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ کریک ڈاون کیا گیا۔
اس دوران متعدد پیشہ ور گداگروں کو مارکیٹوں اور مساجد میں دھر لیا گیا، ان میں متعدد مرد و خواتین اور کم عمر پیشہ ور بھکاری شامل ہیں جنہیں دارلکفالہ منققل کر دیا گیا۔
سوشل ویلفیئر آفیسر کا اس موقع پر کہنا ہے کہ پیشہ ور گداگروں کی حوصلہ شکنی اور معاشرے کو اس لٰعنت سے پاک کرنے کیلئے تسلسل کے ساتھ یہ مہم جاری رکھی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ محتلف اوقات میں تینوں تحصیلوں کے بازاروں اور مارکیٹوں سمیت دیگر مقامات پر سرپرائز راونڈ لگائے جائیں گے۔
سوشل ویلفیئر آفیسر نے مزید بتایا کہ اس کریک ڈاون کے نتینے میں خانہ بدوش بھکاریوں کو اپنے علاقوں میں بھیجنے کے علاوہ بچوں کو زمونگ کور منتقل کریں گے۔
چائلڈ پروٹیکشن آفیسر نے بتایا کہ ان بھکاری بچوں میں اغواء کیے گئے بچے بھی ہوتے ہیں، پولیس اس کی تحقیقات کریگی اور انہیں چائلڈ پروٹیکشن کورٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔
اس موقع پر کریک ڈاون کرتے ہوئے سوشل ویلفیئر اور چائلڈ پروٹیکشن افسران نے عوام سے اس مہم میں تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔

مزید پڑھیں:  اسلام آبادمیں‌ غیریقنی صورتحال، جماعت اسلامی کاغزہ ملین مارچ ملتوی