پنجاب حکومت کا ہتک عزت قانون لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

ویب ڈیسک: قائم مقام گورنر ملک احمد خان کے دستخط سے پنجاب حکومت کا ہتک عزت قانون لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق لاہور کے صحافی جعفر احمد یار اور شہری راجہ ریاض کی جانب سے ہتک عزت قانون کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔
اس میں وزیراعلیٰ، گورنر پنجاب اور پنجاب حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔
یاد رہے کہ پنجاب اسمبلی سے منظور ہونے والا ہتک عزت بل قائم مقام گورنر ملک احمد خان کے دستخط کے بعد باقاعدہ قانون بن کا درجہ پا چکا ہے۔
صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری کا ہتک عزت قانون کے حوالے سے کہنا ہے کہ ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج اساتذہ کا عالمی دن منایا جارہاہے