وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

آئین توڑنے والوں کو پھانسی پر لٹکائیں گے،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ ضم اضلاع پر کسی کا باپ بھی ٹیکس نہیں لگا سکتا، موجودہ حکومت کے پاس عوامی مینڈیٹ نہیں ہے، آئین توڑنے والوں کو پھانسی پر لٹکائیں گے۔
سوات میں جلسے سے خطاب میں علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ہم پر زبردستی فیصلے مسلط نہیں کیے جاسکتے، ہم اپنے صوبے کا حق لے کر رہیں گے، چند شخصیات نے ملک کونقصان پہنچایا۔
وزیراعلیٰ خیبر پختوتنخوا نے مزید کہا کہ ظلم کرنے والے اسلام آباد تو کیا پاکستان میں بھی نہیں رہیں گے، ہمارے اسلام آباد پہنچنے سے پہلے آپ کہیں اور پہنچ جا ئیں گے، آزاد کشمیر والوں نے 2دن میں آپ کی ہوا نکال دی، ابھی تو خیبرپختونخوا کے عوام نکلے بھی نہیں ہیں۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی ایک نظریے اور سوچ کا نام ہے، سوچ اور نظریہ جتنا دبائو گے اتنا ہی ابھرے گا، عمران خان کو جعلی کیسز میں اندر ڈالا گیا۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ موجودہ حکومت کے پاس عوامی مینڈیٹ نہیں ہے، آئین توڑنے والوں کو پھانسی پر لٹکائیں گے۔

مزید پڑھیں:  اسلام آباد پر حملہ کامیاب نہیں ہونے دیں گے ، وزیردفاع