ری اسٹرکچرنگ کا فیصلہ

پنجاب میں وزارتوں اور محکموں کی ری اسٹرکچرنگ کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب نے وزارتوں اور محکموں کی ری اسٹرکچرنگ کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت فالتواور خساروں کے شکار اداروں کی ڈان سائزنگ کی جائے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے ری اسٹرکچرنگ کے منصوبے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
منصوبے کے تحت ایک ہی کام کرنے والے اداروں کو ضم کیا جائے گا، وزارتوں کا حجم کم کرکے سرکاری امور کی انجام دہی میں آسانی پیدا کی جائے گی۔
ری اسٹرکچرنگ اور ڈان سائزنگ سے اداروں کی کارکردگی اور عوامی خدمت کے عمل کو سادہ، آسان اور تیز بنایا جائے گا جبکہ ری اسٹرکچرنگ اور ڈان سائزنگ سے اربوں روپے کی بچت ہوگی۔
حکومت کے سالانہ اخراجات میں بڑی کمی ہونے سے مالی گنجائش بھی پیدا ہوگی۔

مزید پڑھیں:  عمران خان کی بہنوں کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ