نئے ٹیکسز

بجٹ میں 2ہزار ارب روپے کے نئے ٹیکسز لگنے کا امکان

ویب ڈیسک: آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 2ہزار ارب روپے کا اضافی ریونیو حاصل کرنے کے لیے نئے ٹیکسز عائد کئے جانے کا امکان ہے ۔
ایف بی آر کے مطابق پٹرولیم مصنوعات پر ابتدائی مراحل میں 5فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے، 5 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے سے تقریبا 6 سو ارب روپے کا ریونیو متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے لئے فنانس بل میں تمام سیلز ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔
سیلز ٹیکس استثنیٰ ختم کرنے سے تقریبا ساڑھے5 سو ارب روپے کی اضافی آمدن متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق اضافی ٹیکس ہدف پورا کرنے کے لیے سیلز ٹیکس کی شرح مزید 1 فیصد بڑھنے کا امکان جس سے تقریبا ً100 ارب روپے کا اضافی ریونیو متوقع ہے۔
ایف بی آر ذرائع نے بتایا کہ سیلز ٹیکس کی شرح بھی 18 فیصد سیبڑھ کر19فیصد تک پہنچ جائے گی جبکہ کمرشل درآمدکنندگان کے لیے درآمدی ڈیوٹیز کو 1 فیصد بڑھانے کی تجویز بھی زیرغور ہے۔
کمرشل درآمدکنندگان پرڈیوٹیز کی شرح بڑھانے سے 50 ارب روپے کی اضافی آمدن کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
ایف بی آر ذرائع کے مطابق آئندہ بجٹ کے لیے تمام ٹیکس تجاویز آئی ایم ایف کے ساتھ شیئر کردی گئی ہیں، سیلز ٹیکس کی شرح بڑھنے سے آئندہ مالی سال مہنگائی کی شرح بھی بڑھنے کا خدشہ ہے۔
اضافی ریونیو حاصل کرنے کے لئے تجاویز ابتدائی مراحل میں ہیں جن میں ردوبدل ممکن ہے جبکہ 7 سو ارب روپے مزید حاصل کرنے کے لیے مختلف تجاویز زیرغور ہیں۔

مزید پڑھیں:  اسلام آباد پر حملہ کامیاب نہیں ہونے دیں گے ، وزیردفاع