کرم پل گرنے کی تمام تر ذمہ داری کرش فیکٹریاں اور قبضہ مافیا پر ہوگی، علاقہ مکین

ویب ڈیسک: معدنیات اٹھانے اور تجاوزات کے باعث دریائے کرم اپنی مقرر حد سے تنگ ہو کر اب بس صرف چند فٹ تک رہ گیا ہے۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ کرم پل کے حفاظتی پشتے بھی تجاوزات مافیا کی نذر ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے بنوں پشاور ملانے والا کرم پل گرنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
اہلیان کوٹی سادات نے کہا ہے کہ کرم پل اگر گر گیا تو اس کی تمام تر ذمہ داری کرش فیکٹریاں اور قبضہ مافیا پر ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 20 سال سے اپیل کر رہے ہیں کہ کرم پل کسی بھی وقت ٹوٹ سکتا ہے مگر انتظامیہ غیر سنجیدہ تھی۔
اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ جب تک دریائے کرم کے قریب تجاوزات کا خاتمہ نہیں کیا جاتا کرم پل پر کام عارضی تصور ہوگا۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا حدود پار کررہے ہیں ،وزیرداخلہ کی سخت وارننگ