قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس آج ہوگا، 5 سالہ منصوبہ زیرغور

ویب ڈیسک: قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس آج ہوگا جس میں 13 ویں 5 سالہ منصوبہ زیر غور آئیگا۔
اجلاس کی صدارت وزیراعظ شہباز شریف کرینگے جبکہ دیگر اراکین میں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی و صوبائی وزراء اور دیگر حکام شرکت کریں گے۔
قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں سالانہ پلان برائے مالی سال 24-2023 کا جائزہ بھِی لیا جائے گا اور 25-2024 کے سالانہ پلان کی منظوری دی جائے گی۔
یاد رہے کہ اجلاس میں 13 ویں پانچ سالہ منصوبے سمیت مالی سال 24-2023 کی پبلک انویسٹمنٹ کا جائزہ لیا جائے گا۔
اجلاس کے دوران سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کی اب تک پیشرفت رپورٹ پر بھی غور ہوگا۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم، حکومت کے پاس 5سینیٹرز اور 7ارکان قومی اسمبلی کم