سیاحوں کیلئے خوشخبری، ناران بابوسر بند شاہراہ کھول دی گئی

ویب ڈیسک: حکومت کی جانب سے سیاحوں کیلئے خوشخبری، 6 ماہ بعد ناران بابوسر شاہراہ ہر قسم ٹریفک کیلئے کھول دی گئی۔
مقامی انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا کہ سیاحوں کی حفاظت اور ان کی سہولت کیلئے پولیس اور مقامی رضاکاروں کا گشت ناران بابوسر شاہراہ پر جاری رہے گا۔
یاد رہے کہ ناران بابوسر شاہراہ ہرسال کئی ماہ برف باری کے باعث بند رکھی جاتی ہے۔ اب کی بار یہ دورانیہ 6 ماہ پر محیط رہا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج اساتذہ کا عالمی دن منایا جارہاہے