کونگو، دہشتگردوں کے حملوں میں ہلاکتیں 80 سے متجاوز

ویب ڈیسک: افریقی ملک کونگو میں دہشتگردوں کے حملوں کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 80 سے متجاوز ہو گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کے حالیہ حملوں میں 41 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔
اس حوالے سے فوجی ترجمان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کانگو میں مختلف مقامات پر دہشتگردوں کے حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس دوران حالیہ 41 سے زائد افراد سمیت مجموعی ہلاکتیں 80 سے متجاوز ہو گئی ہیں۔
یاد رہے کہ الائیڈ ڈیموکریٹک اتحاد اس وقت مشرقی کونگو میں سرگرم ہے اور اس نے عالمی دہشتگرد تنظٰم داعش کے ساتھ بھی اتحاد کر رکھا ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا قافلہ اسلام آباد کی جانب رواں دواں