عوام ہوجائیں تیار، وفاقی بجٹ سےمہنگائی کانیاطوفان آنےکاخدشہ

ویب ڈیسک: آئندہ مالی سال کیلئے وفاقی بجٹ میں ایک بار پھر بیشتر اشیائے ضروریہ پر سیلز ٹیکس میں اضافے کی تجویزدی گئی ہے۔
اس حوالے سے عوام کی جانب سے بھی خدشات کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ اشیائے ضروریہ پر سیلز ٹیکس میں اضافے سے مہنگائی کا گراف ایک بار پھر اٹھے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی پر سیلز ٹیکس ایک فیصد بڑھنے سے چینی فی کلو نرخوں میں 5 روپے تک اضافے کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ وفاقی بجٹ میں‌چائَے کی پتی دال، گھی، صابن اور شیمپو سمیت مصالحہ جات کے بیشتر آئٹمز، نوڈلز، پاستہ اور جیم، جیلی وغیرہ کی قیمتیں بھی بڑھ سکتی ہیں۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی جلسہ میں شامل ریسکیو گاڑیوں کی تفصیلات طلب