پاکستان کی معیشت کو ریونیو جنریشن کا چیلنج درپیش ہے، انوارالحق کاکڑ

ویب ڈیسک: سابق نگران وزیراعظم اور سینیٹر انوارالحق کاکڑ کا اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان کی معیشت کو ریونیو جنریشن کا بڑا چیلنج درپیش ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے روز نت نئے چیلنج پیدا ہو رہے ہیں۔ اس سے قطع نظر ہمارا اہم مسئلہ ایکسپوژر کم ہونے کا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مغرب میں جوس کی بوتل تک ڈاکومینٹڈ ہے جبکہ ہمارے ہاں معاملہ الٹا ہے کیونکہ یہاں 80 فیصد معیشت بغیر ڈاکومینٹڈ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سیلز ٹیکس لگانے کی باتیں سب کرتے ہیں اور لگتا بھی ہے لیکن اس سلسلے میں صرف تنخواہ دار طبقے کا ٹیکس کٹ جاتا ہے۔
ٹیکس کولیکشن پر زور دیتے ہوئے انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ ہمارے ہاں ریٹیلر اور زراعت ٹیکس سے مستثنیٰ ہیں، ٹیکس لگانا اور جمع کرنا ریاست کا حق اور لازمی جز ہے تاکہ حکومت کا پہیہ چلتا رہے۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا پاکستان کی معیشت کو ریونیو جنریشن کا بڑا چیلنج درپیش ہے۔
ایف بی آر کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ گزشتہ 70سال میں ایف بی آر میں اصلاحات کا کسی کو خیال نہیں آیا تاہم ہمارے نگران دور میں ایف بی آر میں اصلاحات لائی گئِی ہیں۔

مزید پڑھیں:  وزیر اعظم کا7اکتوبر کو فلسطینیوں کیساتھ یوم یکجہتی منانے کا اعلان