مردان، ٹی ایم اے ملازمین کا حقوق کیلئے احتجاج، دفاتر کو تالے لگا دیئَے

ویب ڈیسک: ضلع مردان میں ٹی ایم اے ملازمین اپنے حقوق کیلئے سراپا احتجاج بن گئے، اس دوران انہوں نے احتجاجا دفاتر کو تالے لگا دیے۔
یاد رہے کہ ٹی ایم او مردان کی جانب سے ایسوسی ایشن جنرل سیکرٹری کا ٹرمینشن آرڈر بھی جاری کیا گیا ہے جس پر دیگر ملازمین میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
ٹی ایم اے ملازمین نے مذکرات ناکام ہونے پر کل ٹی ایم اے کے تمام تر گیٹ بند کرنے کا بھی اعلان کر رکھا ہے۔
ٹی ایم اے ملازمین کا کہنا تھا کہ ہم اپنے حقوق کے لیے ہر حد تک لڑینگے۔
اس حوالے سے ٹی ایم او مردان کا کہنا تھا کہ غیر سرکاری کام اور کرپشن نہیں چلنے دینگے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلی کی جبری گمشدگی کا براہ راست ذمہ دار وزیر داخلہ ہیں، بیرسٹر ڈاکٹر سیف