گیس کنٹینر حادثے کا شکار

موٹر وے سالٹ رینج پر گیس کنٹینر حادثے کا شکار ،6افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: موٹر وے سالٹ رینج پر گیس کنٹینر حادثے کا شکار ہو گیا جس کے نتیجے میں 6افراد جاں بحق ہو گئے ۔
ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق حادثہ سالٹ رینج میں پیش آیا جہاں گیس کنٹینر بریک فیل ہونے کے باعث دوسری گاڑی سے جا ٹکرا جس کے نتیجے میں دونوں گاڑیاں کھائی میں جا گریں۔
حادثے میں 6افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے ہیں ۔
موٹر وے پولیس کے مطابق حادثے کے فوری بعد امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں ۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا قافلہ اسلام آباد کی جانب رواں دواں