مولانا فضل الرحمن

ضم اضلاع کے مسائل:قبائلی جرگہ جلد بلائیں گے،مولانا فضل الرحمن

ویب ڈیسک: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ انضمام کے وقت قبائلیوں کے ساتھ کئے گئے وعدے پورا نہ ہوسکے ،قبائلی جرگہ جلد بلائیں گے ۔
مولانا فضل الرحمان سے قبائلی مشاورتی جرگے نے ملاقات کی جس میں اپر جنوبی وزیرستان میں مختلف آپریشنز کے نقصانات کا معاوضہ نہ ملنے پر بات چیت ہوئی۔
ملاقات کے دوران جاوید محسود نے بتایا کہ 80ہزار خاندانوں کا سروے ہوچکا ہے، ٹوکن دیا گیا، 48ہزار خاندانوں کو نقصانات کا معاوضہ دیا گیا باقی ابھی تک رہتے ہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ دہشت گردی ایسے ختم نہیں ہو سکتی، بارہا دفعہ کہا، دہشت گردی کی وجہ سے لوگ مختلف شہروں میں آباد ہوگئے، اپر جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں جلسے کے موقع پر مجھے ایک سکول میں بٹھایا گیا کیونکہ وہاں سارے گھر تباہ ہوگئے تھے۔
سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ سابق فاٹا کے لوگوں کے ساتھ لکھ کر وعدہ کیا گیا تھا، سابق فاٹا کے لوگوں کے ساتھ ہر سال 100 ارب روپے کا وعدہ کیا گیا تھا،4 لاکھ روپے میں ایک کمرہ بھی نہیں بن سکتا ہے۔
مولانا فضل الرحمن نے مزید کہا کہ کیا 4 لاکھ کا کوئی گھر بن سکتا ہے؟ قبائلیوں کے ساتھ ہر مشکل گھڑی میں ساتھ ہوں اور قبائلی جرگہ جلد از جلد بلائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ سابق فاٹا میں لینڈ ریکارڈ کیلئے اب تک کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے، نقصانات کے معاوضہ ملنے کے حوالے سے آپ لوگوں کے ساتھ ہوں۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلی گمشدگی کیخلاف پشاور میں احتجاج، مقامی ورکرز سڑکوں پر نکل آئے