وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب، بجٹ و ای سی سی امور زیرغور

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم اپنے دورہ چین پر اراکین کابینہ کو اعتماد میں لیں گے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ کے امور پر بھی تبادلہ خیال کرنے سمیت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے فیصلوں کی توثیق بھی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  مولانا فضل الرحمان سے بات چیت جاری، مشترکہ لائحہ عمل کے تحت آگے بڑہیں گے، اسد قیصر