supreme pak

سپریم کورٹ نے ہفتہ اور اتوار کو مارکیٹیں کھولنے کا حکم واپس لے لیا، پریس کانفرنس کے ذریعے عوام کا تحفظ نہیں ہوگا-چیف جسٹس

اسلام آباد : سپریم کورٹ کورونا ازخود نوٹس کیس،اٹارنی جنرل سماعت کے دوران کہا کہ وفاقی حکومت کورونا تحفظ کے اقدامات کر رہی ہے، وفاقی حکومت اب ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائے گی . صوبوں کی جانب سے قانون سازی کی گئی ہے،

چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ حکومت نے کورونا سےتحفظ کی قانون سازی نہیں کی، قومی سطح پر کوئی قانون سازی کرنا کورونا سےتحفظ ہونی چاہیے،قومی سطح پر قانون سازی کا اطلاق پورے ملک پر ہو گا، تمام ادارے کام کرسکتے ہیں تو پارلیمنٹ کیوں نہیں،قانون سے حوالے سے تاحال کچھ نہیں ہوا،چین مے وباء سے نمٹنے کے لیے فوری قانون بنائے.

مزید پڑھیں:  15سال کوما میں رہنے والی خاتون فاخرہ دم توڑ گئی

جسٹس اعجاز الاحسن نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ نہیں معلوم کورونا مریضوں کی تعداد کہاں رکے گی،کورونا کسی صوبے میں تفریق نہیں کرتا، لوگوں کو ماررہا ہے،وفاقی حکومت کو اس معاملے پر لیڈ رول ادا کرنا چاہیے،وفاقی حکومت کورونا سےبچاؤ کےلیےقانون سازی کرے،وقت سب سے بڑا اثاثہ ہے، وقت کسی کا انتظارنہیں کرتا، آپ کے پاس اب وقت نہیں رہا، ایک لاکھ سے زائد کیس آگئے

مزید پڑھیں:  صوبائی اسمبلی کی اجازت کے بعد آپریشن عزم استحکام کی اجازت دی جائیگی

چیف جسٹس نے مزید اپنے ریمارکس میں کہا کہ موجودہ حالات میں لوگوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں،پریس کانفرنس کے ذریعے عوام کا تحفظ نہیں ہوگا، عوام کا تحفظ قانون کے بننےاوراس پرعمل سےہوگا،ہم تو پہلے دن سے فنکشنل ہیں، عدالتیں بند نہیں کرسکتے.

حکومت کو قانون سازی کی تجویز دونگا اٹارنی جنرل کا سماعت کے دوران بیان.

کورونا از خود نوٹس کی سماعت دوہفتوں تک ملتوی

ترکی سے ٹڈی دل اسپرے کے لیے جہاز لیز پر لینے کا ریکارڈ طلب