پیپلز پارٹی کو بجٹ پر اعتماد میں نہیں لیا گیا، شازیہ مری/ خورشید شاہ

ویب ڈیسک: وفاقی بجٹ کے حوالے سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔
پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ اور شازیہ مری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو بجٹ پر اعتماد میں نہیں لیا گیا۔
شازیہ مری کا کہنا تھا کہ حکومت نے معاہدوں پر عمل نہیں کیا۔
پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ہمیں علم نہیں کونسا اور کیسا بجٹ ہے۔
انہوں نے آئی ایم ایف اور چین سے معاہدوں سے متعلق بھی لاعلمی کا اظہار کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں اپوزیشن کو بجٹ کے موقع پر اعتماد میں لیا جاتا تھا اب تو اتحادی کو بھی اعتماد میں نہیں لیا جاتا۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا میں دہشت گردی انتہا پر ،حکومت کو کوئی فکر نہیں: میاں افتخار