موثر قانون نہ ہونے پر پاکستان میں چائلڈ لیبر 2 کروڑ سے متجاوز

ویب ڈیسک: چائلڈ لیبر کے خاتمے کا عالمی دن آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں منایا جا رہا ہے۔
اس مخصوص دن کو منانے کا مقصد عوام میں چائلڈ لیبر سے متعلق شعور اجاگر کرنے سمیت اس کے خاتمے کیلئے اقدامات کرنا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں مؤثر قانون نہ ہونے کے سبب ملک بھر میں چائلڈ لیبر کی تعداد 2 کروڑ سے تجاوز کر گئی۔ پنجاب میں اس کی شرح 14 فیصد کے قریب ہے۔
عوام کا کہنا ہے کہ حکومت کو چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے لانگ ٹرم پالیسی بنانی ہوگی کیونکہ ملک بھر میں کروڑوں بچے سکولوں سے باہر ہیں۔

مزید پڑھیں:  عراقی مزاحمتی گروپ نے اسرائیل پر ڈرون داغ دیے