بجٹ 25-2024، جائیداد خریدو فروخت پر بھی ٹیکس کا فیصلہ

ویب ڈیسک: وفاقی بجٹ 25-2024 میں جائیداد خریدو فروخت کا کاروبار کرنے والے بھی نشانے پر آ گئے۔ ان پر بھی ٹیکس لگائے جانے کا امکان ہے۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ فائلر کو 5 کروڑ کی جائیداد خریدنے پر 3 فیصد جبکہ نان فائلر کی ٹیکس کی شرح 6 فیصد ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 5 سے 10 کروڑ کی جائیداد پر 4 فیصد ٹیکس نافذ کرنے کا امکان ہے۔
بجٹ کے دوران جائیداد خریدو فروخت کے حوالے سے امکان ہے کہ نان فائلر کی ٹیکس شرح 12 فیصد طے کی جائے۔

مزید پڑھیں:  عادل بازائی اور الیاس چوہدری کیخلاف ریفرنسز سپیکر قومی اسمبلی کو موصول