پیپلزپارٹی

پیپلزپارٹی کا بجٹ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: مرکز میں حکومت کی اتحادی جماعت پاکستان پیپلزپارٹی نے قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت بلاول بھٹو زرداری نے کی جس میں پارٹی اراکین قومی اسمبلی نے بجٹ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کی رائے دی۔
ذرائع کا کہنا تھاکہ پیپلزپارٹی کے ارکان نے بجٹ سے متعلق اعتماد میں نہ لینے پرتحفظات کا اظہار کیا۔
ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی ارکان نے پی ایس ڈی پی پر اعتماد میں نہ لینے پر بھی تحفظات کا اظہار کیا۔
بعدازاں میڈیا سے گفتگو میں پی پی رہنما خورشید شاہ کا کہنا تھاکہ میں حکومت سے مسلسل رابطے کررہاتھا، پی ایس ڈی پی پر ہمیں اعتماد میں نہیں لیاگیا،بات چیت نہیں کی گئی، یہ طے تھا کہ چاروں صوبوں میں پی ایس ڈی پی بیٹھ کرطے کریں گے۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈاپور کیلئے تیار کنٹینر پشاور موٹروے ٹول پلازہ پر پہنچا دیا گیا