عیدالاضحی: لاکھوں سیاحوں نے خیبر پختونخوا کے سیاحتی مقامات کا رخ کیا

ویب ڈیسک: عیدالاضحی کے دوران میں لاکھوں سیاحوں نے خیبر پختونخوا کے سیاحتی مقامات کا رخ کیا۔
اس حوالے سے محکمہ سیاحت کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عیدالاضحی کی تعطیلات 17 اور 18 جون کے دوران 2 لاکھ 5271 سیاح خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات کی سیر کرنے کے لیے آئے۔ ان کے علاوہ 71 غیرملکی سیاحوں نے بھی صوبہ کے سیاحتی مقامات کی سیر کی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سب سے زیادہ 81 ہزار سیاحوں نے گلیات کے مقامات کو ترجیح دی۔ 73 ہزار 960 سیاحوں نے کاغان ناران کا رخ کیا جبکہ 38 ہزار 504 سیاحوں نے مالم جبہ کی سیر کی۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی میں دوسرا بڑا استعفیٰ،رکن قومی اسمبلی جنید اکبر کور کمیٹی سے مستعفی