لنڈی کوتل، شہید صحافی خلیل جبران کے قاتلوں کو نشان عبرت بنائیں گے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

ویب ڈیسک: صوبائی مشیر اطلاعات اور ترجمان وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے لنڈی کوتل پریس کلب کا دورہ کیا۔
اس دوران انہوں نے شہید صحافی خلیل جبران کے قتل پر اظہار تعزیت کیا۔
مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ صحافی خلیل جبران کے بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی خصوصی ہدایات پر خلیل جبران قتل کا معاملہ پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔
مشیر اطلاعات نے کہا کہ شہید صحافی خلیل جبران کے قاتلوں کو گرفتار کر کے نشان عبرت بنائیں گے۔

مزید پڑھیں:  مایوسی پھیلانے والے عناصر شکست کھا چکے ہیں، آرمی چیف