دیر لوئر، بجلی مسائل کے خلاف عوام کا احتجاج، دیر چترال بند مکمل طور پر بند

ویب ڈیسک: ضلع دیر لوئرمیں طورمنگ کے مقام پر بجلی مسائل کے خلاف عوام نے احتجاجی دھرنا دیا۔ اس موقع پر دیر چترال بند مکمل طور پر بند کر دی گئی۔
عوام کا کہنا تھا کہ اس گرمی کے موسم میں کم وولٹیج اور لوڈ شیڈنگ نے جینا مشکل بنا دیا ہے۔
عوام نے احتجاج کرتے ہوئے دیر چترال بند مکمل طور پر بند کر دیا۔ اس اقدام سے مسافروں اور سیاحوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
احتجاجی دھرنا کے موقع پر ملک محمد زیب اور دیگر قائدین کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ ہمارا مسلہ فوری حل کیا جائے۔

مزید پڑھیں:  وزیر اعظم شہباز شریف سے ورلڈبینک کے صدر کی ملاقات