صوبائی ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی مالی مشکلات کا شکار

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی مالی مشکلات کا شکار ہے۔
ادارے کے پاس ملازمین کی تنخواہوں کے لئے بھی فنڈ نہیں جس سے کالجز میں تدریسی عمل رکنے کا خدشہ ہے۔
اس حوالے سے جاری ہونیوالے دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ سالانہ فنڈز کم پڑنے سے طلبہ کے لئے ضروری آلات کی فراہمی بھی کھٹائِی کا شکار ہے۔
دستاویز میں مزید بتایا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے ٹیوٹا کیلئے سالانہ 690 ملین روپے کا فنڈز مختص کیا جات اہے۔
اب کی بار فنڈز نہ ملنے کے سبب ریٹائرڈ ملازمین کو 110 ملین روپے پنشن کی ادائیگی بھی نہ ہو سکی ہے۔ اس کے علاوہ ٹیوٹا کی جانب سے اخراجات کیلئے حکومت سے 738 ملین روپے کا اضافی بجٹ کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم:پی ٹی آئی اورجے یوآئی کا مشترکہ مسودہ تیار کرنےکا فیصلہ