پشاور، دو بھائیوں کے قتل میں ملوث ملزمان پولیس کے ہتھے چڑھ گئے

ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت پشاور کے تھانہ گلبرگ کی حدود میں گزشتہ شب دو بھائیوں کے قتل میں ملوث ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں خاتون بھی شامل ہیں۔ تلاشی کے دوران ملزمان کے قبضے سے آلہ قتل پستول اور موٹر سائیکل برامد کر لی گئی۔ قتل میں ملوث ملزمان نے واقعہ کو مستورات کا شاخسانہ قرار دیا۔
یاد رہے کہ ملزمان نے گزشتہ رات دو بھائیوں کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔

مزید پڑھیں:  لبنان پر اسرائیلی حملوں میں تیزی، بچوں اورخواتین سمیت 6افراد شہید