کیمبرج یونیورسٹی

غزہ مظالم کیخلاف احتجاج، کیمبرج یونیورسٹی کی بلڈنگ پر سرخ رنگ پھینک دیاگیا

ویب ڈیسک: غزہ پر جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج کے دوران طلبا نے انگلینڈ کی کیمبرج یونیورسٹی کی تاریخی بلڈنگ سینٹ ہائوس پر سرخ رنگ پھینک دیا۔
فلسطین ایکشن نے یونیورسٹی انتظامیہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ اور سٹاف کی غزہ میں جاری مظالم کے خلاف بامعنی اقدامات کیلئے بار بار کی گئی درخواستوں کو نظر انداز کیا گیا۔
سینٹ ہاؤس بلڈنگ پر سرخ رنگ پھینکنے کا یہ اقدام فلسطین میں جاری خوں ریزی کی عکاسی کرتا ہے۔
فلسطین ایکشن کا کہنا تھا کہ تھا ان کا ہدف برطانیہ میں اسرائیلی اسلحے کا کاروبار ہے لیکن یونیورسٹی نے ان کے مطالبات پرکوئی پیشرفت نہیں کی اور کیمبرج یونیورسٹی اس کیخلاف کوئی بامعنی اقدامات کرنے میں ناکام رہی ہے ۔
یہاں تک کہ اس نے برطانیہ اور اسرائیل کی حمایت سے غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف بیان تک جاری نہیں کیا۔
کیمبرج یونیورسٹی نے تاریخی بلڈنگ سینٹ ہاس پر رنگ پھینکے جانے کی مذمت کی ہے۔

مزید پڑھیں:  نیتن یاہو کا جنرل اسمبلی سے خطاب،پاکستانی وفد نے واک آؤٹ کردیا