خاور مانیکا تشدد کیس

خاور مانیکا تشدد کیس، وکیل کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست خارج

ویب ڈیسک: انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے خاور مانیکا پر تشدد کرنے والے پی ٹی آئی کے وکیل کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست خارج کر دی۔
پی ٹی آئی وکلا کی جانب سے خاور مانیکا پر تشدد کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد کے جج طاہر عباس سپرا نے کی۔
عدالت نے تشدد کیس میں پی ٹی آئی کے وکیل فتح اللہ برکی کی ضمانت خارج کر دی جبکہ پی ٹی آئی کے دیگر وکلا کی ضمانت کی توثیق کر دی۔
درخواست گزاروں کی جانب سے ریاست حسین آزاد ایڈووکیٹ، سردار مصروف ایڈووکیٹ اور دیگر وکلا پیش ہوئے جبکہ مقدمے میں نامزد ملزم عثمان ریاض گل اور دیگر بھی عدالت پیش ہوئے۔
یاد رہے کہ خاور مانیکا پر تشدد سے متعلق کیس میں پی ٹی آئی وکلا عثمان ریاض گل، فتح اللہ برکی اور زاہد بشیر ڈار نے ضمانت کی درخواستیں دائر کی تھیں۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم:پی ٹی آئی اورجے یوآئی کا مشترکہ مسودہ تیار کرنےکا فیصلہ