شہید صوبیدارشہاب احمد

شہید صوبیدارشہاب احمد کی نماز جنازہ آبائی گائوں مرغز صوابی میں ادا

ویب ڈیسک: پاک فوج کے شہید صوبیدارشہاب احمد کی نماز جنازہ انکے آبائی گائوں مرغز صوابی میں ادا کردی گئی ۔
پاک فوج کے چاک وچوبند دستے نے قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اورسلامی دی جبکہ لیفٹیننٹ کرنل عمران نے آرمی چیف اور کور کمانڈر پشاور کی جانب سے پھولوں کے گلدستے رکھے۔
دیر سکائوٹس کے افسران نے شہید کی قبر پر آئی جی ایف سی خیبر پختونخوا اور دیر سکائوٹس کمانڈنگ آفیسر کی جانب سے گلدستے رکھے بعد ازاں لیفٹیننٹ کرنل عمران نے انکے والد کو قومی پرچم اور انکی وردی پیش کی۔
اس موقع پر لیفٹیننٹ کرنل کا کہنا تھا کہ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے اور یہ قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔

مزید پڑھیں:  شہبازشریف سے ملاقات اچھی رہی، نیا قرض پروگرام مفید ثابت ہوگا، جارجیوا