وفاقی کابینہ

وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیاگیا

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیاگیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق ہوگی۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک کی سکیورٹی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا ۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان پر مرکزی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں انسداد دہشت گردی کیلئے آپریشن عزمِ استحکام کی منظوری دی گئی تھی۔

مزید پڑھیں:  معاشرے کے تمام طبقات کو مساوی مواقع فراہم کرنا ترجیح ہے،علی امین گنڈا پور